ملک دشمن سرگرمیوں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ملوث بنگلہ دیشی خاتون سفار تکار ناپسندیدہ شخصیت قرار،72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

جمعرات 7 جنوری 2016 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء)پاکستان نے ملک دشمن سرگرمیوں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ملوث ہونے پر بنگلہ دیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ملک دشمن سرگرمیوں اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیش کی سفیر و سیاسی قونصلرکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا۔ بنگلہ دیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمان کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے گزشتہ ماہ پاکستانی سفارتکار فارینہ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :