وی وی ایس لکشمن کی آسٹریلیا کیخلاف 281رنز اننگز 50 سال کی بہترین پرفارمنس قرار، لکشمن کو یہ اعزاز ورلڈ فیم سپورٹس میگزین کے ایک پول میں دیا گیا جس میں سابق کرکٹرز ، کمنٹیٹرز اور صحافیوں نے ووٹ ڈالے

بدھ 6 جنوری 2016 09:07

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن کی 2001ء میں آسٹریلیا کے خلاف 281 رنز کی اننگز کو ٹیسٹ کرکٹ میں گزشتہ 50 سال کی بہترین پرفارمنس قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لکشمن کو یہ اعزاز ورلڈ فیم سپورٹس میگزین کے ایک پول میں دیا گیا جس میں سابق کرکٹرز ، کمنٹیٹرز اور صحافیوں نے ووٹ ڈالے۔ 2001ء میں کھیلی جانے والی اس اننگز میں لکشمن نے راہول ڈریوڈ کیساتھ مل کر 376رنز کی پارٹنر شپ بنا کر یقینی بھارتی ہار کی طرف جاتے میچ کو فتح میں بدل دیا تھا۔ اس میچ کا حصہ رہنے والے آسٹریلیوی کھلاڑیوں شین وارن اور رکی پونٹنگ نے بھی اس اننگز کو یادگار قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :