خیبر پی کے ، شمالی علاقوں میں آفٹر شاکس یوریشئین اور انڈین کے پلیٹس ٹکرانے سے آتے ہیں ،چھوٹے چھوٹے زلزلے آنا اچھی بات ہے ،محکمہ موسمیات

بدھ 6 جنوری 2016 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول نے کہا ہے کہ خیبر پی کے ، شمالی علاقوں میں آفٹر شاکس یوریشئین اور انڈین کے پلیٹس ٹکرانے سے آتے ہیں ،چھوٹے چھوٹے زلزلے آنا اچھی بات ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی موسمیات غلام رسول کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں میں خطرناک فالٹ لائن موجود ہیں تاہم پاکستان کے شمالی علاقوں میں زیادہ زلزلے آتے ہیں شمالی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے زلزلے آنے کا سلسلہ کوئی تشویشناک بات نہیں چھوٹے چھوٹے زلزلے آنے سے بڑے زلزلے کا خدشہ ختم ہوجاتا ہے اب تک آٹھ شدت سے زائد کے زلزلے تین بار آچکے ہیں