سری لنکا میں دنیا کا سب سے بڑا نیلے رنگ کا نیلم پتھر دریافت ، 85 ہزار قیراط کے خالص نیلم کا وزن 17 کلو گرام ، 80 کروڑ ڈالرمیں فروخت کی توقع

بدھ 6 جنوری 2016 09:32

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء)سری لنکا میں دنیا کا سب سے بڑا نیلے رنگ کا نیلم پتھر دریافت کر لیا گیا ہے۔ سری لنکن کمپنی نے معدنی ذخائر کی کان سے 42 کلوگرام وزنی المونیم آکسائیڈ نکالا جس میں سے بعد ازاں کئی نیلم پتھر کاٹے گئے۔ 42 کلو گرام وزنی اس پتھر میں سے دنیا کا سب سے بڑا نیلے رنگ کا نیلم بھی تراشا گیا۔ 85 ہزار قیراط کے خالص نیلم کا وزن 17 کلو گرام ہے جسکے 80 کروڑ (800 ملین) ڈالر تک میں فروخت ہو جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پتھر سری لنکا کے جنوبی شہر رتناپورا سے نکالا گیا ہے، جو جواہرات کا شہر بھی کہلاتا ہے۔ اس کے مالک نے اس پتھر کو سٹار آف ایڈم کا نام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے یہ سوچتے ہوئے خریدا کہ یہ زیور کا ٹکڑا نہیں بلکہ نمائش کا ٹکڑا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ستارے والا نیلم ہے۔ سری لنکا کے جیم اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سنہ 2011 میں ڈچس آف کیمبرج کیتھرین مڈلٹن کی منگنی کی انگوٹھی میں جڑا نیلم بھی 1970 کی دہائی میں سری لنکا سے نکالا گیا تھا۔ یہ اس سے قبل ویلز کی شہزادی ڈیانا کی ملکیت تھا۔

متعلقہ عنوان :