موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہزاروں اموات ،سیلاب اور زلزلے تبا ہ کاریاں‘ خشک سالی اور کراچی میں شدید گرمی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح اشارے ملے ، گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس میں پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے 10 سب سے ز ائد غیر محفوظ ممالک میں شامل
منگل 5 جنوری 2016 09:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء)سال 2015ء میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہزاروں اموات رونما ہوئیں‘ سیلاب اور زلزلوں کی تباہ کاریاں‘ خشک سالی اور کراچی میں جون کے آخری ہفتے میں پڑنے والی شدید گرمی سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ عالمی تھنک ٹینک ”جرمن واچ“ نے گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس میں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے 10 سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک میں شمارکیا ہے۔
ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے کو بیشتر ممالک سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک میں آلودگی کے مسئلے کو زیادہ اہمیت نہیں دی جا رہی اور ان ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
پاکستان ماحولیاتی تحفظ کونسل کا قیام 1984ء میں پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن آرڈیننس 1983ء کے سیکشن 3 کے تحت عمل میں لایا گیا تھا اور مذکورہ آرڈیننس کے تحت ادارہ اپنے چیئرمین‘ صدر مملکت کی سربراہی مین ایک سال میں 2 اجلاس بلانے کا پابند قرار دیا گیا۔
بعد ازاں اس میں ترمیم کر کے صدر مملکت کی جگہ وزیراعظم کو پی ای پی سی کا سربراہ بنا دیا گیا۔ تاہم قیام کے لئے 9 برسوں میں اس ادارے کا صرف ایک اجلاس ہی ہو سکا جبکہ اس کے بعد اس کے جو اجلاس منعقد ہوئے وہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد کلائمنٹ چینج جیسی اہم وزارت کو کینٹ ڈویژن کے تحت کر دیا گیا لیکن جب دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں اور تقریباً ہر عالمی فورم پر موسمیاتی تبدیلیوں کا ذکر ہونے لگا تو کلائمنٹ چینج کی وزارت بحال کر دی گئی۔ نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے رسالے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون میں سائنس دانوں نے یہ پیشن گوئی بھی کی ہے کہ اگر دنیا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج پر قابو نہ پایا گیا تو سال 2050ء تک بحر منجمند جنوبی کی برف پگھلنا شروع ہو جائے گی جس کے نتیجے میں 2 کروڑ آبادی والے 414 امریکی شہر ڈوب جائیں گے۔ تحقیق کے مطابق امریکی شہر نیو آرلینس اور میامی خطرے کے دائرے میں داخل ہو چکے ہیں جب کہ کیلی فورنیا‘ نیویارک اور فلوریڈا سمیت کئی مزید شہر خطرے میں آجائیں گے سب سے زیادہ خطرہ مالدیپ کے جزائر اور بنگلہ دیش کو ہے۔ پاکستان میں بھی ساححلی شہروں خصوصاً کراچی کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں گلیشئر زیادہ پگھلنے سے دریائے سندھ میں وافر مقدار میں اپنی آ جائے گا لیکن جب گلیشیئر کا رقبہ کم ہو جائے گا تو دریا میں پانی انتہائی کم ہو جائے گا جس کے نتیجے میں پاکستان کی زراعت متاثر ہو گی۔ نچلی سطح کے گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے پہلے چھوٹی چھوٹی جھلیں بنیں گی اور بعد ازاں جب یہ ٹوٹیں گی تو اس سے شمالی علاقے کے لوگ متاثر ہوں گے۰۔ ماہرین ارضیات کے مطابق موسمی تغیر کے سبب سندھ کے ساحلی علاقوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور بدین‘ جانی‘ گھاڑو‘ کیٹی‘ چھان شاہ بندر اور دیگر ساحلی علاقوں کی لاکھوں ایکڑ اراضی سمندر برد ہو چکی ہے اور یہ عمل بتدریج جاری ہے جب کہ ان علاقوں کی زمین سیم و تھور کا بھی شکار ہو گئی ہے جس سے ائندہ چند برسوں میں خوراک کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ برطانیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سمندر کی سطح 6 ملی میٹر سالانہ اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں کی زمین سمندر برد ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال میں درجہ حرارت کم ہو رہا ہے جب کہ شمالی بحیرہ عرب میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے درجہ حرارت کے اس فرق کی وجہ سے طوفانوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں 56 موسمیاتی مراکز سے جمع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلنا ہے کہ 2005ء کے سوا 21 ویں صدی کے لئے عشرے کے دوران درجہ حرارت میں تیزی سے اصافہ ہوا ہے۔ انڈیس ڈیلٹا کے علاقوں میں ایک صدی کے دوران 4 ڈگری سینٹی گریڈ اصافے کی توقع ہے جس سے زراعت اور جنگلات کو نقصان ہو گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں درجہ حرارت میں متوقع اصافہ عالمی روابط سے کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ ملک ماحولیاتی طور پر استعمال احساس نوعیت کا ہو گیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک موسمیاتی تبدیلی کے جس خطرے کا شکار ہیں ان کے ذمے دار بلاشبہ صنعتی ممالک ہیں اس خطرے سے وہ ممالک بھی متاثر ہوتے ہیں جو کثافت کا باعث نہیں بنتے ان میں پاکستان‘ مالدیپ اور بنگلہ دیش جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 5 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
کیوی پلیئر میکولم زخمی ، سری لنکا کیخلاف سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ،پاکستان کیخلاف سیریز میں دستیاب ہونگے ، مک کولم، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل کسی میچ کے لیے زیرغور نہیں ، کوچ ... مزید
-
ممبئی کے ایک اسکول کرکٹر نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگ کا ریکارڈ قائم کر دیا
-
2018 تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے سے متعلق میرے بیان کا غلط ترجمہ کیا گیا،خواجہ آصف
-
سندھ حکومت کا صوبے میں زکوٰة کی وصولی خود کرنے کا فیصلہ ، وفاق کو خط بھیجا جارہاہے، اسٹیٹ بینک کو بھی خط لکھا جائیگا
-
کراچی، پیپلز پارٹی کی قیا دت سید اویس مظفر اور شرجیل انعام میمن سے اسمبلی ر کنیت وا پس لینے یا نہ لینے کے مسئلہ پر دو حصو ں میں تقسیم
-
کراچی،نیب اور حساس اداروں کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں،ایک دوہفتوں کے اندر کوئی بڑی بریکنگ نیوز سامنے آسکتی ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ پر وزیراعظم ہاؤس میں چہ مہ گوئیاں شروع
-
ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی، نئی قیمت پر عملدآمد شروع
-
وفاقی حکومت تعلیمی شعبے کی ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2015 میں 555.1 ملین سے صرف 138 ملین جاری کر سکی ،رپورٹ
-
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہزاروں اموات ،سیلاب اور زلزلے تبا ہ کاریاں‘ خشک سالی اور کراچی میں شدید گرمی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح اشارے ملے ، گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس میں پاکستان ... مزید
-
ترکی،منگیتر ہاتھوں میں ہاتھ مت ڈالیں، ترکی کے علماء نے نیا فتویٰ سامنے آگیا
-
جرمنی کی ایران،سعودی عرب کو کشیدگی کم کرنے کیلئے بات چیت کی تجویز
-
کرسمس چھٹیوں کے بعد ہزاروں سیاح جرمن سرحدوں پر شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے باعث ٹریفک میں پھنسے رہ گئے ، اس صورت حال کے باوجود چیکنگ جاری رہے گی،وزیر داخلہ صوبہ باویریا
-
سپین ، کھیتوں میں تارکین وطن سے جبری مشقت،زمینداروں سمیت 9 گرفتار
-
مصر ، صحرائے سینا ئے میں سیکورٹی فورسزکا آپریشن 26 عسکریت پسند ہلاک ، 25 گرفتار
-
فٹبال کا جنون ، سعودی دولہے نے میچ دیکھنے کیلئے شادی ملتوی کی ، لڑکی نے شادی سے انکار کردیا
-
کاغذ کی طرح لچکدار ٹیلی ویژن متعارف،یہ ٹی وی دیواروں پر لگائے جانے والے وال پیپر جتنا پتلا ہو گا،کاغذ کی طرح موڑ کر کہیں بھی لے جا سکتا ہے،ماہرین
-
سعودی عرب کا ایران سے تمام فضائی رابطے معطل ، تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان ،بحرین اور سوڈان کا ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان، ایرانی سفراء کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم ،پاکستان کا ... مزید
-
مذہب کے نام پر ہم انتہاپسندوں کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،آصف زرداری،عوام بالخصوص پاکستانی نوجوان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفہ کا مطالعہ کریں اور اس فلسفہ کی مدد سے ملک کو درپیش ... مزید
-
پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کرنے والوں میں سے دو حملہ آور اب بھی وہاں موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے:بھارتی حکام، دہشت گردوں نے رہائشی عمارت پر قبضہ کررکھا ہے:بھارتی فوج،بھارتی حکومت ... مزید
-
اقتصادی راہداری منصوبے کو میڈیا میں لا کر چین میں پاکستان کا برا امیج پیش کیا جارہا ہے ،احسن اقبال ، منصوبے کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کیاجائے ، حکومت ہر ایسی تجویز کا خیرمقدم کرے گی جو منصوبے کو ... مزید
-
عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات پرغور ،انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال
-
اقتصادی راہداری منصوبہ کو کالا باغ ڈیم نہیں بنا رہے، وعدے کے مطا بق مغربی روٹ کی تعمیر چاہتے ہیں،پرویز خٹک، وفاق فیڈریشن کو کمزور کر رہا ہے تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت ہے، پنجاب سندھ اور بلوچستان ... مزید
-
بھارت اینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتاہے ،وزیرٹرانسپورٹ نتین گڈگری کی گیڈربھبکی
-
پوری طرح فٹ ہوں، شہداء کا خون قرض ، بدلہ لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے:ڈاکٹر طاہر ا لقادری،صرف فوج پر اعتماد ہے، ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے،پولیس بطور گواہ پیش ہو،سیاسی مخالفین کی قتل ... مزید
-
پاکستانی حج کو ٹہ میں اضا فہ اور دیگر معاملات کا حل ،سعودی حکومت نے جنوری میں شیڈول میٹنگ موخر کر دی
-
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس: گرفتار تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع ، معظم علی خان کے چہرے سے کپڑا ہٹایا جائے،عدالت ،دہشت گرد نہیں کپڑا نہیں ہٹاؤں گا،ملزم کا موقف،عدالت کا تینوں ... مزید
-
بھار ت، مہاراشٹرا میں 6بھارتی فوجی داعش میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.