ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی، نئی قیمت پر عملدآمد شروع

منگل 5 جنوری 2016 09:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء) ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کمی کر دی گئی ، نئی قیمت پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد ماہ جنوری کے لئے مقامی مارکیٹ میں بھی دس روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس سے لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 110 روپے سے کم ہو کر 100 روپے کلو رہ گئی ہے جبکہ گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 110 اور کمرشل استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 480 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ نئی قیمت کا پورے ملک میں اطلاق کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :