ڈاکٹرطاہرالقادری کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ پر وزیراعظم ہاؤس میں چہ مہ گوئیاں شروع

منگل 5 جنوری 2016 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کے حوالے سے علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے مطالبہ پر وزیراعظم ہاؤس میں بھی چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی ہیں، پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے فوجی عدالت میں مقدمہ نہ بھجوانے کی صورت میں اسلام آباد میں پھر ایک طویل مدت کے دھرنے کے آپشن پر غور شروع کردیاگیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو وزیراعظم ہاؤس ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مطالبہ خطرناک ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھجوایا جائے اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں بھی مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے مطالبہ پر اگر پنجاب حکومت نے عمل درآمد نہ کیا تو پھر فروری میں اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر طویل دھرنا کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ذرا ئع کے مطابق حکومت نے اگر بات نہ مانی تو پھر پرامن ماحول میں اچانک ایک بار پھر بھونچال آسکتا ہے

متعلقہ عنوان :