سندھ حکومت کا صوبے میں زکوٰة کی وصولی خود کرنے کا فیصلہ ، وفاق کو خط بھیجا جارہاہے، اسٹیٹ بینک کو بھی خط لکھا جائیگا
منگل 5 جنوری 2016 09:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء)سندھ حکومت نے صوبے میں زکوٰة کی وصولی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے وفاق کو خط بھیجا جارہا ہے اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی خط لکھا جائیگا۔ یہ فیصلہ پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ، مشیر برائے زکوٰة دوست محمد راہموں ، چئیرمین زکوٰة کونسل سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی ، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت ، سیکریٹری زکوٰة ریاض میمن، سیکریٹری انٹر پروینشل کو آرڈینیشن قاضی شاہد پرویز اور دیگر نے شرکت کی ۔
چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے 2011میں زکوٰة اینڈ عشر ایکٹ پاس کیا تھا۔(جاری ہے)
جس کے تحت سندھ حکومت نے زکوٰة کونسل کا قیام کیا اور وہی قانون صوبائی حکومت کو زکوٰة کی وصولی اور تقسیم کے اختیارات دیتا ہے ۔محکمہ بین الصوبائی رابطہ کے سیکریٹری قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ آئینی اور قانونی لحاظ سے زکوٰة وصولی کے معاملے پر سندھ حکومت کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفاداتی کونسل کی کمیٹی نے اپنے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا تھا کہ زکوٰة وصولی اور تقسیم کے طریقہ کار کو 2015تک جاری رکھا جائیگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فیصلہ کیا کہ سندھ حکومت نئے سال 2016سے صوبے میں زکوٰة وصولی خود کریگی اور اسی حوالے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں خط تحریر کریں اور سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کو بھی اس حوالے سے اطلاع دیں کہ سندھ حکومت نے نئے سال سے زکوٰة وصولی خود کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو اسٹیٹ بینک کو بھی ایک خط لکھ کر آگاہ کریں کہ اب زکوٰة وصولی خود سندھ حکومت کریگی ۔ او ر اس حوالے سے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سے ملاقات رکھیں اور زکوٰة وصولی کے مکمل میکنیزم اور سندھ حکومت کو اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے معاملات طے کریں۔ واضح رہے کہ اس وقت وفاقی حکومت سندھ کے زکوٰة وصولی کی ٹوٹل رقم میں سے صرف 23.7فیصد سندھ کو دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سیکریٹری زکوٰة اور زکوٰة کونسل کے اختیاریوں کو بینک کٹوتی کے علاوہ زکوٰة وصولی کے دیگر ذرائع تلاش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ پر زور دیا کہ وہ زکوٰة کونسل کی تشکیل نئے سرے سے کریں اور اس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں اور دیگر معتبر شخصتیوں کو شامل کریںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 5 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
کیوی پلیئر میکولم زخمی ، سری لنکا کیخلاف سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ،پاکستان کیخلاف سیریز میں دستیاب ہونگے ، مک کولم، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل کسی میچ کے لیے زیرغور نہیں ، کوچ ... مزید
-
ممبئی کے ایک اسکول کرکٹر نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگ کا ریکارڈ قائم کر دیا
-
2018 تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے سے متعلق میرے بیان کا غلط ترجمہ کیا گیا،خواجہ آصف
-
سندھ حکومت کا صوبے میں زکوٰة کی وصولی خود کرنے کا فیصلہ ، وفاق کو خط بھیجا جارہاہے، اسٹیٹ بینک کو بھی خط لکھا جائیگا
-
کراچی، پیپلز پارٹی کی قیا دت سید اویس مظفر اور شرجیل انعام میمن سے اسمبلی ر کنیت وا پس لینے یا نہ لینے کے مسئلہ پر دو حصو ں میں تقسیم
-
کراچی،نیب اور حساس اداروں کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں،ایک دوہفتوں کے اندر کوئی بڑی بریکنگ نیوز سامنے آسکتی ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ پر وزیراعظم ہاؤس میں چہ مہ گوئیاں شروع
-
ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی، نئی قیمت پر عملدآمد شروع
-
وفاقی حکومت تعلیمی شعبے کی ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2015 میں 555.1 ملین سے صرف 138 ملین جاری کر سکی ،رپورٹ
-
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہزاروں اموات ،سیلاب اور زلزلے تبا ہ کاریاں‘ خشک سالی اور کراچی میں شدید گرمی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح اشارے ملے ، گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس میں پاکستان ... مزید
-
ترکی،منگیتر ہاتھوں میں ہاتھ مت ڈالیں، ترکی کے علماء نے نیا فتویٰ سامنے آگیا
-
جرمنی کی ایران،سعودی عرب کو کشیدگی کم کرنے کیلئے بات چیت کی تجویز
-
کرسمس چھٹیوں کے بعد ہزاروں سیاح جرمن سرحدوں پر شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے باعث ٹریفک میں پھنسے رہ گئے ، اس صورت حال کے باوجود چیکنگ جاری رہے گی،وزیر داخلہ صوبہ باویریا
-
سپین ، کھیتوں میں تارکین وطن سے جبری مشقت،زمینداروں سمیت 9 گرفتار
-
مصر ، صحرائے سینا ئے میں سیکورٹی فورسزکا آپریشن 26 عسکریت پسند ہلاک ، 25 گرفتار
-
فٹبال کا جنون ، سعودی دولہے نے میچ دیکھنے کیلئے شادی ملتوی کی ، لڑکی نے شادی سے انکار کردیا
-
کاغذ کی طرح لچکدار ٹیلی ویژن متعارف،یہ ٹی وی دیواروں پر لگائے جانے والے وال پیپر جتنا پتلا ہو گا،کاغذ کی طرح موڑ کر کہیں بھی لے جا سکتا ہے،ماہرین
-
سعودی عرب کا ایران سے تمام فضائی رابطے معطل ، تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان ،بحرین اور سوڈان کا ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان، ایرانی سفراء کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم ،پاکستان کا ... مزید
-
مذہب کے نام پر ہم انتہاپسندوں کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،آصف زرداری،عوام بالخصوص پاکستانی نوجوان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفہ کا مطالعہ کریں اور اس فلسفہ کی مدد سے ملک کو درپیش ... مزید
-
پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کرنے والوں میں سے دو حملہ آور اب بھی وہاں موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے:بھارتی حکام، دہشت گردوں نے رہائشی عمارت پر قبضہ کررکھا ہے:بھارتی فوج،بھارتی حکومت ... مزید
-
اقتصادی راہداری منصوبے کو میڈیا میں لا کر چین میں پاکستان کا برا امیج پیش کیا جارہا ہے ،احسن اقبال ، منصوبے کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کیاجائے ، حکومت ہر ایسی تجویز کا خیرمقدم کرے گی جو منصوبے کو ... مزید
-
عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات پرغور ،انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال
-
اقتصادی راہداری منصوبہ کو کالا باغ ڈیم نہیں بنا رہے، وعدے کے مطا بق مغربی روٹ کی تعمیر چاہتے ہیں،پرویز خٹک، وفاق فیڈریشن کو کمزور کر رہا ہے تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت ہے، پنجاب سندھ اور بلوچستان ... مزید
-
بھارت اینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتاہے ،وزیرٹرانسپورٹ نتین گڈگری کی گیڈربھبکی
-
پوری طرح فٹ ہوں، شہداء کا خون قرض ، بدلہ لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے:ڈاکٹر طاہر ا لقادری،صرف فوج پر اعتماد ہے، ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے،پولیس بطور گواہ پیش ہو،سیاسی مخالفین کی قتل ... مزید
-
پاکستانی حج کو ٹہ میں اضا فہ اور دیگر معاملات کا حل ،سعودی حکومت نے جنوری میں شیڈول میٹنگ موخر کر دی
-
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس: گرفتار تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع ، معظم علی خان کے چہرے سے کپڑا ہٹایا جائے،عدالت ،دہشت گرد نہیں کپڑا نہیں ہٹاؤں گا،ملزم کا موقف،عدالت کا تینوں ... مزید
-
بھار ت، مہاراشٹرا میں 6بھارتی فوجی داعش میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.