عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات پرغور ،انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال

منگل 5 جنوری 2016 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کااجلاس بنی گالہ میں ہوا،جس میں پی ٹی آئی رہنماشاہ محمودقریشی ،جہانگیرخان ترین ،شیریں مزاری،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک ،نعیم الحق ،سیف اللہ نیازی سمیت دیگررہنماوٴں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پرغوروخوض کیاگیااوراس حوالے سے مختلف طریقوں اورانتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال ہوا۔انٹراپارٹی کے انتخابات کے حوالے سے آج بروز(منگل)دوبارہ عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں 11:00بجے اجلاس ہوگا