قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں مزید ایک سال توسیع کے امکانات پیدا ہو گئے

پیر 4 جنوری 2016 09:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء)قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں مزید ایک سال کی توسیع دیئے جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر کے دوران قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس نہ بلائے جانے کے سبب رواں مالی سال میں نویں مالیاتی کمیشن کا ایوارڈ کے مکمل ہونے کے امکانات مخدوم ہو گئے ہیں ۔

موجود ہ این ایف سی ایوارڈ آئندہ سال تیس جون کو ختم ہو جائیگا جسے صدارتی آرڈیننس کے تحت 2016کے تیس جون تک توسیع دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر آئندہ چار ماہ کے دوران نیا این ایف سی ایوارڈ طے نہیں ہو ا تو موجودہ این ایف سی ایوارڈ کو مزید ایک سال کی توسیع دی جائیگی خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی ایوارڈکے اجلاس کے لئے چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کا اجلاس طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ پنجاب کی جانب سے نجی ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے اجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ورکنگ گروپ کی جانب سے کام بھی مکمل کیا ہے اوراس کی رپورٹ تینوں صوبوں کوبھیجوائی ہے ۔ تاہم پنجاب ، سندھ ، بلوچستان کے ممبران نے اب تک ورکنگ گروپ کا اجلاس بھی نہیں بلایا ہے