لاس ویگاس مسجد کی بے حرمتی کرنیوالے شخص کی گرفتاری پر 5 ہزار ڈالر کا انعام

پیر 4 جنوری 2016 09:41

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء) امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاس ویگاس میں مسجد کی بے حرمتی کرنیوالے شخص کی گرفتاری میں مدد اور معلومات فراہم کرنیوالے کو 5 ہزار ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ایف بی آئی نے کہا کہ وہ لاس ویگاس پولیس کیساتھ مل کر مسجد توحید میں ہونیوالے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جسے نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکام ایک عینک پہنے سیاہ بالوں والے ایک سفید فام شخص کو تلاش کر رہے ہیں جسے نگرانی کرنیوالے کیمرے میں 27 دسمبر کی صبح مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق واقعے میں کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ کوئی زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :