تعلقات ختم کرکے شیخ نمر کی سزا کی غلطی چھپائی نہیں جاسکتی ،ایران

پیر 4 جنوری 2016 09:23

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء)ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے تعلقات ختم کرکے شیخ نمر کو سزائے موت دیے جانے کی غلطی چھپائی نہیں جاسکتی ،دوسری طرف امریکا نے کہا ہے ریاض اور تہران کشیدگی دور کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

ایران کے نائب وزیرخارجہ عامرعبداللہ حیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلقات ختم کرکے سعودی عرب شیخ نمر کو سزائے موت دینے کی غلطی چھپا نہیں سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی سفارت خانے پرمشتعل افراد کے حملے میں کوئی سعودی سفارت کار زخمی نہیں ہوا۔ ادھر امریکا نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت کشیدگی دورکرنےکےلیے اقدامات کرے، اس سلسلے میں بات چیت کا عمل جاری رہنا ضروری ہے۔