ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام

اتوار 3 جنوری 2016 09:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت گھٹ گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا ۔ہفتہ کو 1ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1061 ڈالر پر آگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 44ہزار300روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت37ہزار971روپے پر بدستور برقرا ر رہی اسی طرح ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی660روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔