سوئی گیس کی چوری کرنے والوں کی سزا سب کو ملے گی، جن علاقوں میں 50فیصد سے زائد چوری ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا ارادہ ہے،سوئی سدن گیس کمپنی، متاثرہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول اور دورانیہ طے کر رہے ہیں، اس اقدام سے سوئی سدرن کے نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی، منیجنگ ڈائریکٹر خالد رحمان

اتوار 3 جنوری 2016 09:37

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)سوئی گیس کی چوری کرنے والوں کی سزا سب کو ملے گی،سوئی سدن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی)خالد رحمان نے کہاہے کہ جن علاقوں میں 50فیصد سے زائد چوری ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا ارادہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول اور دورانیہ طے کر رہے ہیں اور اس اقدام سے سوئی سدرن کے نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گیس کی طلب و رسد کے فرق کو گھٹانے کے لیے مختلف صنعتی علاقوں میں ہفتے میں ایک روز اور سی این جی سیکٹر کو 3دن گیس کی فراہمی معطل کی جاتی ہے۔ خالد رحمان کے مطابق بلوچستان میں حالات بہتر ہونے کے باعث گیس پائپ لائین کو دھماکوں سے اڑانے کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔ 13-2012کے کمپنی کے مالیاتی نتائج رواں ماہ کے وسط تک جاری کر دیے جائیں گے جبکہ گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ فروری 2016میں بتائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :