ملائیشیا میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق عمیر فاروقی کی جگہ پشاور کے لئیق خان کی لاش پہنچا دی گئی ،عمیر کی پشاور میں بکس کھولے بغیر تدفین کر دی گئی ،ملائیشیا ایئرپورٹ حکام کا غلطی کا اعترا ف

اتوار 3 جنوری 2016 09:34

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)31دسمبر کو ملائیشیا میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عمیر فاروقی کا جسدخاکی آج 2جنوری کو عبدالحکیم پہنچا تو ورثاء میں بڑے بھائی ارشد نے لاش کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے بھائی کی لاش نہیں ہے بعدازاں ملائیشیا ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکومنٹ کی تبدیلی کی وجہ سے لاش کا بکس تبدیل ہو گیا یہ آپ کے بھائی عمیر نہیں بلکہ لئیق خان ولد گُل ریحان ہے جسکا تعلق پشاور سے ہے بعد ازاں انھوں نے لئیق خان کے ورثاء سے پشاور رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ ہم نے بکس کھولے بغیر تدفین کر دی ہے

متعلقہ عنوان :