موغادیشو میں خودکش حملہ، کم از کم چار افرادہلاک

اتوار 3 جنوری 2016 09:55

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)صومالی دارالحکومت موغادیشو میں گزشتہ روز ایک ریستوران میں ہونے والے خودکش بم حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موغادیشو کے مرکز میں واقع وِلیج نامی یہ ریستوران صدارتی محل سے بھی دور نہیں۔ اس ریستوران کو حالیہ چند برسوں میں چار مرتبہ ہدف بنایا جا چکا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے چار افراد میں خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے ریستوران میں داخل ہو کر صبح پونے دس بجے خود کو اڑا دیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :