سعودی عرب میں47 دہشت گر دو ں کو پھا نسی دیدی گئی،سزائے موت پانے والے دہشت گردوں ..
تازہ ترین : 1

سعودی عرب میں47 دہشت گر دو ں کو پھا نسی دیدی گئی،سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں 45 سعودی، ایک مصری اور ایک چاڈ کا شہری شامل

ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)سعودی عرب میں 47 افراد کو دہشت گردی کے مختلف الزامات میں سزائے موت دے دی۔ وزارت داخلہ کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ قصاص کے قرآنی حکم کے تحت جن مجرموں کے سر قلم کئے گئے، ان پر 2003 سے 2006 کی مدت کے درمیان القاعدہ کے پلیٹ فارم سے نہتے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گرد حملوں کا الزام تھا۔یاد رہے کہ پھانسی کی سزا پانے والے 45 افراد سعودی شہری تھے جبکہ ایک مصری اور چاڈ کے شہری کو بھی دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں سعودی مبلغ نمر النمر اور فارس الشویل بھی شامل تھے۔ ان افراد پر اپنے پیروکاروں کو دہشت گردی اور حکومت مخالف سرگرمیوں پر اکسانے کا الزام تھا۔

وقت اشاعت : 03/01/2016 - 10:05:15

اپنی رائے کا اظہار کریں