وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیزII میں رجسٹریشن کروانے کی تاریخ میں10جنوری تک توسیع

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء) وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران احسن کے مطابق وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیزII میں رجسٹریشن کروانے کی تاریخ میں10جنوری2016تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جن طلباء و طالبات نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی وہ اپنی رجسٹریشنpmnls.hec.gov.pkکی ویب سائٹ پر جلد سے جلد مکمل کروائیں۔ جامعہ اردو میں اب تک تین ہزار نو سو طلبہ رجسٹریشن کرواچکے ہیں جبکہ انرولمنٹ کروانے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔