سوڈان کے صدر عمر البشیر نے تمام مسلح گروپوں کے ساتھ سیز فائر میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:43

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء) سوڈانی صدر عمر البشیر نے تمام مسلح گروپوں کیساتھ سیز فائر میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کی یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عمر البشیر نے کہا کہ انہوں نے تمام مسلح گروپوں کے ساتھ مزید ایک ماہ کیلئے توسیع کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مذاکرات بھی ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیز فائر میں مزید توسیع کا فیصلہ باغیوں کو مزاکرات میں شمولیت کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔