رواں سال ملک میں دہشتگردی کی بنیادی وجوہات بارے آگاہی اور انکے خاتمے کیلئے کوشش کی جائینگی‘ ڈیوڈ کیمرون

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:39

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ 2016ء برطانیہ میں دہشتگردی کی بنیادی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائیگی جو کہ ملک کی اقتصادی بنیادوں کی بحالی وسیع البنیاد سماجی منصوبے کا حصہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کی وجہس ے اس وقت متعدد مسائل درپیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کی تبلیغ کرنے والوں سے نمٹنا ہو گا اور آ ن لائن نظریاتی مواد کا بھی خاتمہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک میں دہشتگردی کی بنیادی وجوہات جاننے کیلئے تمام تر اقدامات کر کے انکا خاتمہ بھی کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نہ صرف قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے بلکہ اس کے معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔