موجودہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات نہیں کروا سکا‘عمران خان، دھرنوں کی وجہ سے جمہوریت مضبوط ہوئی ، اقتصادی راہداری منصوبے کو حکومت کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنا رہی ہے،پاک بھارت مسائل ذاتی دوستی سے حل نہیں ہوں گے، وزارت خارجہ کو کردار ادا کرنا چاہیئے،میڈیا سے خطاب

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات نہیں کروا سکا‘ دھرنوں کی وجہ سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو حکومت کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنا رہی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین انصاف کے حصول کیلئے دو دفعہ سپریم کورٹ گئے اور انصاف کے حصول کیلئے دو کروڑ روپے خرچ کئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کتنے لوگ ہیں جو انصاف کے حصول کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر سکتے ہیں۔ یہ ایسا نظام ہے جس میں کوئی پڑھا لکھا اور پروفیشنل آدمی کو اوپر نہیں آنے دیتا انہوں نے کہا کہ جسٹس ریاض کیانی کا کردار غیر جانبدارانہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم ایماندار لوگوں پر لگایا گیاہے جو کہ ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کے پی کے کی تمام سیاسی جماعتوں نے مخالفت مگر حکومت سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کررہی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پر تمام اتفاق اور اتحاد کیا تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنا رہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فورم پر جھوٹ بولا جاتا ہے اور اپوزیشن کے سوالات کے جوابات نہیں دیئے جاتے۔ میں ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں گے۔ جب قومی اسمبلی موثر ہوگی اور اپنا کردار ادا کرے گی تو میں ضرور آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جہاں بھی جاتے ہیں،بھارتی جندال ان کے ساتھ ہوتا ہے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسائل ذاتی دوستی سے حل نہیں ہوں گے۔ اس کیلئے وزارت خارجہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میں انسانوں کا علاج ہوتا ہے وہ کسی ذات قوم یا مذہب کے بارے میں تفریق نہیں کی جاتی۔