سال نو کے آغاز میں کرکٹر محمد عامر کے لیے بڑ ی خوشخبر ی آگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے محمد عامر کو ویزا جاری ہو گیا جس سے محمد عامر کے راستے میں دورہ نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی روکاوٹ دور ہو گئی

جمعہ 1 جنوری 2016 08:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء)سال نو کے آغاز میں کرکٹر محمد عامر کے لیے بڑ ی خوشخبر ی آگئی ،نیوزی لینڈ کی جانب سے محمد عامر کو ویزا جاری ہو گیا جس سے محمد عامر کے راستے میں دورہ نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی روکاوٹ دور ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر کو دورہ نیوز ی لینڈ کے لیے ویزا جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد اب محمد عامر ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15جنوری سے 31جنوری تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ۔واضح رہے کہ محمد عامر کو سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا ملنے کی وجہ سے نیو زی لینڈ کی جانب سے ویزا نہیں دیا جا رہا تھا۔دوسر ی جانب محمد عامر کو پی سی بی اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے گرین سگنل مل چکا تھا البتہ ٹیم میں موجود کچھ کھلاڑی محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر نا خوش ہیں جنہیں چیئر مین پی سی بی نے رضا مند کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :