ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ، دس گرام سونا38ہزار روپے سے گھٹ کر37ہزار ..
تازہ ترین : 1
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ، دس گرام سونا38ہزار روپے ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ، دس گرام سونا38ہزار روپے سے گھٹ کر37ہزار روپے کی سطح پرآگیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید کم ہو گئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونا38ہزار روپے سے گھٹ کر37ہزار روپے کی سطح پرآگیا ۔جمعرات کے روز 2ڈالر کی کمی سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1062ڈالر ہو گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرت کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعدکراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت44ہزار350روپے سے کم ہو کر44ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت37ہزار971روپے پر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی

وقت اشاعت : 01/01/2016 - 08:51:58

اپنی رائے کا اظہار کریں