سال نو کا پہلا روز، موسم سرداورخشک،خیبرپختونخواہ ،کشمیراورگلگت میں بادل، سندھ کے بالائی اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھندچھائے رہنے کاامکان

جمعہ 1 جنوری 2016 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء)محکمہ موسمیات کے مطابق سال نوکے پہلے دن موسم سرداورخشک ،خیبرپختونخواہ ،کشمیراورگلگت میں بادل چھائے رہنے ،سندھ کے بالائی اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھندچھائے رہنے کاامکان ہے ،دسمبرکے آخری دن اسکردومیں درجہ حرارت منفی 14ریکارڈکیاگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق 2015ء دسمبرکے آخری روملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی 14ریکارڈکیاگیا،پاراچنارمیں منفی9قلات میں منفی4دیراورکوئٹہ میں منفی3اورمری میں منفی1ریکارڈکیاگیاجبکہ سال نو2016ء کے پہلے دن ملک بھرمیں موسم سرداورخشک رہے گا۔

(جاری ہے)

یکم جنوری کوسندھ کے بالائی اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھندجبکہ کشمیر،خیبرپختونخواہ اورگلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ سردی رہے گی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :