ملک میں 90 لائسنس یافتہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز، 186 ایف ایم ریڈیو سٹیشن فعال ہیں،وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کا ایوان بالا میں تحریری جواب

جمعہ 1 جنوری 2016 08:49

اسلام آباد، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت 90 لائسنس یافتہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز جبکہ 186 ایف ایم ریڈیو سٹیشن فعال ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کریم احمد خواجہ کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور میں 29‘ کراچی میں 48‘ اسلام آباد میں 12 اور حب سٹی سے ایک سیٹلائٹ ٹی وی چینل کام کر رہا ہے۔ سینیٹر کریم احمد خواجہ کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پیمرا آرڈیننس کے تحت پیمرا ایف ایم ریڈیو لائسنس جاری کرتا ہے۔ ملک میں اس وقت 186 ایف ایم ریڈیو سٹیشن فعال حالت میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :