سکولوں و دینی مدارس کے بچوں کے د رمیان کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں تاکہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہو،ریاض حسین پیر زادہ کا چیئرمین واپڈا کی تجویز سے اتفاق،پی ایس بی ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات جاری کریں گے وہ وفاق المدارس سے رابطہ کریں اور انکے مدارس کے بچوں کی ٹیموں اور سکولوں کی ٹیمیں کے مابین کھیلوں کے مقابلے کروانے کا پروگرام تشکیل دیں ،وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ

جمعہ 1 جنوری 2016 08:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء) وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین واپڈا ظفر محمو د کی اس تجویز سے اتفاق کرتے ہیں کہ سکولوں اور دینی مدارس کے بچوں کے د رمیان کھیلوں کے مقابلے کرائے جانے چاہئیں تاکہ ان میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہو۔ اس سلسلے میں وہ پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ وفاق المدارس سے رابطہ کریں اور انکے مدارس کے بچوں کی ٹیموں اور سکولوں کی ٹیمیں کے مابین کھیلوں کے مقابلے کروانے کا پروگرام تشکیل دیں ۔

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ٹی12-سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ واپڈا سیکرٹری سپورٹس ،سپوٹس بورڈ کے حیدر عامر احمد ،واپڈاکے جنرل مینجراور چیئرمین واپڈا کے سپورٹس ایڈوائز رسابق کرکٹر شفقت رانا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ دینی مدرسوں میں زیاہ تروالی بال کھیلاجا تا ہے ان کے پاس دیگر کھیلوں کے وسائل موجود نہیں ہوتے ، وہ اس سلسلے میں ڈی جی پاکستان سپورٹس کہیں گے کہ وہ دینی مدرسوں سے رابطہ کریں اور ان کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی افادیت سے آگاہ کریں تاکہ دینی مدرسوں کے بچے بھی دوسرے بچوں کی طرح کرکٹ اور دوسرے کھیلوں میں حصہ لیں ۔

اسطرح سے دینی مدرسوں اورسکولوں کے بچوں میں بھائی چارے کی فضاء قائم ہوگی اور آپس میں مثبت رویہ پیدا ہوگا۔ وزیر کھیل نے چیئرمین واپڈا سے کہا کہ وہ دینی مدرسون کے بچوں کے بھی کیشن ، کھیلوں کا سامان اور یونیفارم مہیا کریں تاکہ معاشرے میں ایک خوشگوار تاثر پیدا ہو۔ اس موقعہ پر چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مدرسوں کے بچوں کو کھیلوں ی تمام سہولتیں مہیا کریں تاکہ وہ بھی دوسرے بچوں کی طرح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں ۔

اس کے علاوہ اس جذبے سے کھیلوں میں بھی انتہائی اچھا اثر پڑے گااور جو دنیا میں دینی مدرسوں کے بارے میں تاثر قائم ہوا ہے اس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ ٹی 12-فارمیٹ بچوں میں بہت کامیاب رہا اور واپڈا پاکسان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :