اقوام متحدہ نے پاکستان کو افیون کی کاشت سے پاک ملک قرار دیدیا، بلیغ الرحمان،ملک میں نشہ آور اشیاء کی روک تھام کیلئے وزارت داخلہ نے سخت اقدامات کئے ہیں ،مختلف ممالک کے ساتھ سرحدوں پر چوکیاں قائم کی گئیں،،منشیات کے722بڑے سمگلروں کو گرفتار کرکے لاکھوں کلو گرام ہیروئن ،چرس اور دیگر منشیات نذر آتش کی گئیں ہیں،سینٹ وقفہ سوال میں جواب

جمعہ 1 جنوری 2016 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء) وفاقی وزیر مملکت میاں بلیغ الرحمن نے سینٹ کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کو افیون کی کاشت سے پاک ملک قرار دیا ہے ،ملک میں نشہ آور شیاء کی روک تھام کیلئے وزارت داخلہ نے سخت ترین اقدامات کئے ہیں ،مختلف ممالک کے ساتھ سرحدوں پر چوکیاں قائم کی گئیں ہیں،منشیات کی سمگلنگ میں ملوث722بڑے بڑے سمگلروں کو گرفتار کرکے لاکھوں کلو گرام ہیروئن ،چرس اور دیگر منشیات نذر آتش کی گئیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں وفقہ سوالات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ سال 2012کے دوران مجموعی طور پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 693افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 16177کلو گرام افیون ،280کلو گرام مارفین،1890کلو گرام ہیروئن،58457کلو گرام حشیش اور 8کلو گرام کوکین کو نذر آتش کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ اور انسداد منشیات فورس نے بڑی مقدار میں نشہ اور ادویات اور گولیاں بھی قبضے میں لیکرنذر اتش کی ہیں ۔