اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث نیب کے 8 اعلیٰ افسرمعطل،خود احتسابی ونگ کی رپورٹ پر چیئرمین نے معطل کر کے تحقیقات کاحکم دیدیا،ذرائع

جمعہ 1 جنوری 2016 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء) قومی احتساب بیورو( نیب) کے آٹھ اعلیٰ افسران اربوں روپے کی کرپشن کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان نے افسران کو معطل کرکے اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے آٹھ افسران میں نیب کے وہ افسران بھی شامل ہیں جو اربوں روپے کی کرپشن کے سکینڈل کی تحقیقات کرنے میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو نیب کے ایک انتہائی ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیب کے آٹھ افسران کو کرپشن میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا ہے تاہم قومی مفاد میں ان افسران کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں نیب افسر کے مطابق چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان خود احتسابی ونگ قائم کیا تھا اس ونگ کی مدد کے لئے نیب ویجیلنس سیل بھی نیب کے اندر واقع ہے ان دو شعبوں نے نیب کے افسران اور تفتیشی افسران پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی اور ان افسران کو مانیٹر کیا جارہا تھا خود احتسابی ونگ کی رپورٹ جو ثبوت کے ساتھ چیئرمین کو ارسال کی گئی تھی کی روشنی میں آٹھ اعلیٰ افسران کو کرپشن میں ملوث پایا گیا اور چیئرمین نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا ہے اور مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات بھی ان سے واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی جگہ دیگر افسران کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے ذرائع کے مطابق آٹھ افسران میں ایک افسر بھی شامل ہے جو ایم سی بی اور ایف بی آر کے سابق تین چیئرمینوں کے خلاف تحقیقات کرنے میں مصروف تھا

متعلقہ عنوان :