پاکستان سے معاشی تعاون بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، احمد الخطیب،سعودی حکومت مختلف کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کر رہی ہے، وزیر سعودی رائل کورٹ کی وزیر خزانہ سے ملاقات

جمعہ 1 جنوری 2016 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء)سعودی رائل کورٹ کے وزیر احمد الخطیب نے کہا کہ پاکستان سے معاشی تعاون بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،سعودی حکومت مختلف کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کر رہی ہے،انہوں نے یہ بات گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہمی تعاون مضبوط ہورہا ہے اور برادرانہ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں،اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو بہترین کاروباری وتجارتی مواقع دئیے جائیں گے اور پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب سے بہترین تعلقات قائم رکھے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کا برادرانہ تعلقات پر نیک خواہشات اور باہمی ومعاشی تعلقات کو مزید پیڈ کرنے کا پیغام بھی پہنچایا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے سنہری مواقع موجود ہیں اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہیں گے اور بہترین ماحول مہیا کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نجی اداروں میں سعودی سرمایہ کاروں کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔وزیرخزانہ نے احمد الخطیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی قیادت اور خادم الحرمین الشریفین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا