سندھ میں ایک مر تبہ پھر پیپلز پارٹی اور و فاقی حکومت کی سطح پراہم سیا سی و انتظا می تبد یلیو ں کے لئے نیا راؤنڈ شروع ، قا ئم علی شاہ کو وزارت اعلی سے تبد یل کر کے سینیٹ میں قا ئد حزب اختلاف بنا نے کا فیصلہ ، ایم این اے بنو ا یا گیا تو قو می اسمبلی میں قا ئدحزب اختلاف بھی بن سکتے ہیں، ذ رائع

جمعہ 1 جنوری 2016 09:09

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء)سندھ میں ایک مر تبہ پھر پیپلز پارٹی اور و فاقی حکومت کی سطح پراہم سیا سی و انتظا می تبد یلیو ں کے لئے نیا راؤنڈ شروع ہو گیا ہے ذرائع نے بتا یا ہے کہ پیپلز پا رٹی نے وز یر اعلی قا ئم علی شاہ کو وزارت اعلی سے تبد یل کر کے انہیں سینیٹ میں قا ئد حزب اختلاف بنا نے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر قا ئم علی شاہ کو ایم این اے بنو ا یا گیا تو پھر اس صو رت میں وہ قو می اسمبلی میں قا ئدحزب اختلاف بھی بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذ رائع کے مطا بق نئے وز یر اعلی کیلئے صرف دو امید وار نثا ر کھو ڑو اور سید مراد علی شاہ سا منے آ گئے ہیں اوراس ضمن میں پارٹی کے اندر ز بر دست را بطے شروع کر دیے گئے ہیں پا ر ٹی میں کئی دو سرے نام بھی ز یر غور ہیں ذ را ئع نے بتا یا ہے کہ اسلام آ باد میں و فا قی سطح پر ایک تجو یز پر غو ر کیا جا ر ہاہے کہ سند ھ میں ان ہا ؤس تبدیلی کی صورت میں پیپلز پا رٹی کے اندر ایک بنا فا رورڈ بلاک بنا د یا جائے جس کو وز ارت اعلی دی جائے اور بقیہ تمام پا ر لیما نی گر و پوں کو ملاکہ مخلو ط حکومت بنا ئی جائے مگر و فا قی حکومت اور مقتدرہ حلقوں میں ایک متفقہ فیصلہ نہیں ہو پا ر ہا ہے اس لئے پی پی کو پر یشانی نہیں ہو ر ہی ہے۔