بالوں کو کلر کرا نا ذاتی معاملہ ہے،شیریں مزاری،جس طر مرد داڑھی اور سر کے بالوں پر مہندی لگاتے ہیں اس طرح عورتیں بھی بالوں کو کلر کراتی ہیں،صحافی کے سوال پر جواب

بدھ 30 دسمبر 2015 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری اپنے بالوں کے رنگ برنگی سٹائل کو مردو ں کی داڑھی اور سر کے بالوں پر مہندی سے تشبیہ دیدی اور اسے ذاتی معاملہ قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی نے شیریں مزاری سے ان کے رنگ برنگی نیلے ، پیلے ، سبز بالوں کے اسٹائل پر سوال کیا تو شیریں مزاری نے غصہ کو کنٹرول کرتے ہوئے بالوں کوکلر کرنے کا دفاع میں کہا کہ جس طرح مرد داڑھی اور سر کے بالوں پر مہندی لگاتے ہیں اس طرح ہم عورتیں بھی بالوں کو کلر کراتی ہیں اور یہ میرا ذاتی معاملہ ہے دوبارہ ایسے سوالات سے گریز کریں