نواسی کی دعوت ولیمہ میں سر پر پہنی گئی پگڑی نواز شریف کو مودی نے تحفہ میں دی تھی، بھارتی میڈ یا

منگل 29 دسمبر 2015 10:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم نو ازشریف کی نواسی اور مریم نوازکی بیٹی مہرالنسا کے دعوت ولیمہ میں نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بطور تحفہ پیش کی جانے والی پگڑی سر پر پہنی تھی ۔میاں نوازشریف کی نواسی اور مریم نوازکی بیٹی مہرالنسا کی بیٹی کا دعوت ولیمہ بخیر و خوبی انجام پاگیا۔

(جاری ہے)

ولیمہ تقریب میں کم و بیش 2000مہمانوں نے شرکت کی جس میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب سے بھی شریف فیملی کے عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔دعوت ولیمہ کی اس تقریب کی چند ایک تصاویر میڈیا کو جاری کی گئیں جن میں سے ایک تصویر جس میں میاں نوازشریف پگڑی پہنے نظر آرہے ہیں اور یہ تصویر سبکی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وہی پگڑی ہے جو جمعہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں بطور تحفہ پیش کی تھی۔گلابی رنگ کی اس پگڑی میں میاں نوازشریف انتہائی پرکشش نظر آرہے ہیں اور سب کی خاص توجہ حاصل کی