کراچی،پیپلزپارٹی میں مرحلہ وار تبدیلیوں کا فیصلہ ،بلاول پارٹی امور چلائیں گے،آصف زرداری پارلیمنٹرین کے معاملات تک محدود

منگل 29 دسمبر 2015 09:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی میں مرحلہ وار تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں پہلا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب پارٹی امور خود چلائیں گے بجبکہ آصف علی زرداری صرف پارلیمنٹرین کے معاملات تک محدود رہیں گے ، پی پی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی ازسرنو تنظیم سازی کی جائے گی پارٹی کے صوبائی عہدیدار بشمول صوبائی صدور کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق قمرالزماں کا ئرہ کو پنجاب اور نثار کھوڑو کو سندھ کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے، آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلزیوتھ ونگ کا چیئرپرسن بنایا جائیگا ، دوسری جانب خواتین ونگ کی چیئرپرسن فریال تالپور کو برقرار رکھاجائے گا جبکہ بختاور بھٹوزرداری کو پارٹی میں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا رکن بنایا جائے گا، پارٹی کے ڈویژنل سطح کے عہدیداران کی بھی تبدیلی کی جائے گی یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ طلبہ ونگ پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن کو دوبارہ فعال کیا جائے اور لیبر ونگ ، کسان ونگ اور کلچرل ونگ کی ازسرنو تنظیم سازی کی جائے گی ان فیصلوں پر آئندہ ہفتے عمل کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :