نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی خود پارلیمنٹ کرتی ہے، پرویز رشید ، نیشنل ایکشن پلان کی بین الاقوامی برادری بھی حامی ہے، بلاول بھٹو اسلام آباد میں بیٹھے داعش کے حامی کا نام بھی بتائیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 28 دسمبر 2015 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی خود پارلیمنٹ کرتی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کی بین الاقوامی برادری بھی حامی ہے۔ بلاول بھٹو اسلام آباد میں بیٹھے داعش کے حامی کا نام بھی بتائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرویز مشرف اور صدر آصف علی زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا کریڈٹ ہمیں جاتا ہے ۔ ن لیگ نے دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتوں کو متحدکیا۔ حکومتی کارکردگی کو جاننے کیلئے پارلیمنٹ میں نظام موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کو خود تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے داعش کے حامی کا علم نہیں بلاول بھٹو داعش کے حامی کا نام بھی بتادیں۔ ماڈل ٹاؤن میں ابھی یہ ثابت ہونا ہے کہ قتل وغارت کس نے کی۔ پیپلزپارٹی اپنے دور میں طاہر القادری سے متعلق اپنے بیان کا جائزہ لے۔