چوہدری محمدسرور نے (ن) لیگ کو گڈ گورننس کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت سے ”ٹر یننگ “لینے کا مشورہ دیدیا،تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات ، دونوں جماعتوں کا انتخابی اصلاحات ‘سانحہ مہناج القرآن کے ذمہ دار وں کو کیفر کردار تک پہنچانے ‘ کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روزگاری‘ظالم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاو ن کا فیصلہ،آئندہ چند روز میں طاہر القادری اور چوہدری سرور کے در میان دوبارہ ملاقات ہوگی

پیر 28 دسمبر 2015 09:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی پاکستان عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات میں دونوں جماعتوں کا ملک میں انتخابی اصلاحات ‘سانحہ مہناج القرآن کے ذمہ دار وں کو کیفر کردار تک پہنچانے ‘ملک سے کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روزگاری‘ظالم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے مکمل تعاون کر نے کا فیصلہ‘آئندہ چند روز میں ڈاکٹر طاہر القادری اور چوہدری محمدسرور کے در میان دوبارہ ملاقات ہوگی ۔

اتوار کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پاکستان عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر عوامی تحر یک کے مر کزی سیکرٹری جنر ل خرم نواز گنڈا پور کے علاوہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے اور عوامی تحر یک کے دیگر قائدین بھی موجود تھے ملاقات کے دوران تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کے تعلقات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی اور دونوں قائدین نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور آواز بلند کر نے کیلئے ایک دوسر ے کو اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا ہے جبکہ ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوامی تحر یک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے ہمارا آج کا نہیں پرانا تعلق ہے اور تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک دونوں حق سچ اور انصاف کی بات کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابی اصلاحات اور مضبوط اور خود مختار الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس میں عام آدمی بھی پار لیمنٹ کا حصہ بن سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ 17جون کو مہناج القر آن میں 15افراد شہید ہوئے انکو انصاف نہیں مل سکا اور بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے پھولنگر سمیت دیگر شہروں میں قتل ہوئے انکے ذمہ داروں کو بھی پو لیس گر فتار کر نے میں ناکام ہیں اور پو لیس متاثرہ خاندانوں کو تحفظ دینے کی بجائے انکو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حوالے سے آنیوالے دنوں میں ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ملکر تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کے بعد حکمت عملی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات میں پارٹی کے لوگوں کو تحفظات ہیں مگر جمہو ریت کی مضبوطی کیلئے پارٹی انتخابات ضرورری ہے ۔خرم نوازگنڈا پورنے کہا کہ ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات سمیت سانحہ مہناج القر آن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی عوامی تحر یک ملک کے90ممالک میں موجود ہے اس لیے ڈاکٹر طاہر القادری کے بیرون ملک مقیم رہنے کے حوالے سے کوئی سوال کر نا جائز نہیں اور شر یف بردادران جب مشرف سے معاہدہ کر کے باہر گئے ان سے کسی صحافی نے سوال نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مہناج القر آن کے ذمہ داروں سے بدلہ لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ساتھ ہمارے پہلے بھی رابطے تھے اور آئندہ بھی رہیں گے اور ملکر عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے آواز بلند کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :