اے ایس ایف کمانڈو نے مودی کے سر پرائز دورے کی ساری حقیقت بیان کر دی،صبح ساڑھے 6 بجے سے ہی لاہورائیر پورٹ کی سکیورٹی پروی آئی پی موومنٹ پر تعینات کر دیا گیا،کمانڈر

اتوار 27 دسمبر 2015 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء) اے ایس ایف کمانڈو نے بھارتی وزیر اعظم کے سر پرائز دورے کی ساری حقیقت بیان کر دی۔کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے متعلق اعلیٰ حکام پہلے ہی سے باخبر تھے صبح ساڑھے 6 بجے سے ہی لاہورائیر پورٹ کی سکیورٹی پروی آئی پی مئومنٹ پر تعینات کیا گیا تفصیلا ت کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام اور پاکستانی حکام کے لیے کسی سر پرائز سے کم نہیں سمجھا رہا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اے ایس ایف کمانڈو نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سر پرائز کی ساری حقیقت بیان کر دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ایس ایف کمانڈو نے بتایا کہ ہمیں صبح 6 بجے سے ہی وی آئی پی موومنٹ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا۔کمانڈر نے بتایا کہ ہم صبح ساڑھے 6 بجے سے ہی ائیر پورٹ کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ وی آئی پی موومنٹ سے متعلق خبر ہمارے اعلیٰ افسران کو موصول ہوئی جس کے بعد ہم ائیر پورٹ کی سکیورٹی پر تعین ہو گئے۔ کمانڈر کی جانب سے دئے گئے اس بیان کے بعد یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے متعلق اعلیٰ حکام پہلے ہی سے باخبر تھے۔

متعلقہ عنوان :