ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی ا علیٰ عسکری حکام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بھی شرکت

اتوار 27 دسمبر 2015 10:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت ، ڈی جی آئی ایس آئی اعلیٰ عسکری حکام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ہے۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شر کت کی اس کے علاوہ اعلیٰ عسکری حکام سمیت پاک فضائیہ کے سربراہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی اور باکسر عامر خان بھی شریک ہیں۔