بسمہ کی موت کے واقعہ کی خود تحقیقات کروں گا،بلاول

اتوار 27 دسمبر 2015 10:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیاری کی بسمہ کی موت کے واقعہ کی خود تحقیقات کروں گا۔ ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم اور امریکی صدر کی آمد پر بھی ایمرجنسی کے راستے بند نہیں ہوتے بسمہ کی موت پر صدمہ ہوا ہے میں اس واقعہ کی خود تحقیقات کروں گا اور جو بھی واقعہ کے ذمہ دار ہوں گے انہیں سزا دی جائے گی۔