وفاقی وزرات داخلہ نے سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں، ترجمان

اتوار 27 دسمبر 2015 10:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو سندھ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دے دیئیجس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جوابی خط میں پیش کیے جانے والے تمام تحفظات کو بھی مسترد کردیا ہے جس کے بعد سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو سندھ میں تمام اختیارات دے دیدیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے ان کے اختیارات میں 60 روز کی توسیع کی تھی تاہم سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز رینجرز اختیارت کو محدود کرنے کے لیے دوبارہ خط لکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :