ریحام نے میرے شوہر سے متعلق جھوٹی باتیں مشہور کیں،ڈاکٹر سماویہ اعجاز،اعجاز انتہائی نرم مزاج اور کشادہ دل ہیں مجھے کبھی پڑھائی سے نہیں روکا، مار کٹائی ان کی طبیعت کا خاصا ہی نہیں، ریحام خان جاہلوں جیسی حرکتیں کررہی ہے اب تو افغانستان میں بھی کوئی عورت یا بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا،میری شادی کو سات سال ہوچکے ہیں، یہ سال میری زندگی کے بہترین دنوں میں شمار کئے جاسکتے ہیں،خبر رساں ادارے کوانٹرویو

جمعہ 25 دسمبر 2015 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء) ریحام سے علیحدگی کے بعد ڈاکٹر اعجاز رحمان سے شادی کرنیوالی ڈاکٹر سماویہ اعجاز نے کہا ہے کہ ریحام خان نے میرے شوہر سے متعلق جھوٹی باتیں مشہور کیں ، میرے شوہر انتہائی نرم مزاج اور کشادہ دل ہیں مجھے کبھی بھی پڑھائی سے نہیں روکا اور مار کٹائی ان کی طبعیت کا خاصا ہی نہیں ہے ۔ گزشتہ روز خبر رساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر سماویہ اعجاز نے کہا کہ اعجاز تشدد پسند ہوتے تو آج میں یہاں نہ ہوتی مجھے عزت کرنی اور عزت کروانی آتی ہے میری اعجاز کے ساتھ شادی کو سات سال ہوچکے ہیں اور یہ سال میری زندگی کے بہترین دنوں میں شمار کئے جاسکتے ہیں میرے شوہر نے ہر لمحے مجھے سچائی سے آگاہ رکھا ہے ریحام خان جاہلوں جیسی حرکتیں کررہی ہے اب تو افغانستان میں بھی کوئی عورت یا بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا چہ جائیکہ آپ برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے ایک شریف الفنس شخص پر یہ الزام لگائیں گے کہ یہ تشدد کرتا ہے میں ہر قدم پر اپنے شوہر کے ساتھ ہوں کالے جادو سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر سماویہ اعجاز نے کہا کہ اس بارے میں کیا کہہ سکتی ہو ں یہ ریحام جانے اور عمران خان جانے میں صرف یہ جانتی ہوں میرے شوہر نے ریحام سے متعلق جو بتایا وہ سچ ہے کسی سیاسی پارٹی کو ووٹ دینے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر سماویہ اعجاز نے کہا کہ ویسے تو مجھ ساری پارٹیاں ہی اچھی لگتی ہیں لیکن جب ووٹ دینے کا معاملہ آئے گا تو اپنے شوہر سے مشورہ کروں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریحام کے جھوٹے الزامات پر میری لائف کافی متاثر ہوئی کیونکہ میری بہن نے مجھ سے سوال اٹھایا کہ اعجاز بچوں کا خیال نہیں کرتے یا تشدد پسند ہیں اس طرح میری دوستوں نے بھی سوال کئے اور فیس بک پر بھی پروپیگنڈہ کیا گیا مگر میں نے ہر ایک کو بتایا کہ ایسا قطعی نہیں ہے میرا شوہر درد دل رکھنے والا انسان ہے وہ اپنے بچوں کے لئے بھی بہت نرم انسان ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ علم نہیں ہے کہ ریحام کی ڈگریاں اصلی ہیں یا نکلی البتہ مجھے یہ علم ہے کہ اعجاز مجھے تعلیم کی طرف بہت راغب کرتے ہیں اور مجھے سوشل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ میں زیادہ سے زیادہ دوست بناؤں ریحام اس بارے میں بالکل غلط کہتی ہے

متعلقہ عنوان :