جشن عید میلاد البنیٰ لاہور میں بھی انتہائی عقیدت واحترام سے منا یا گیا،ملک کی سلامتی ، ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں

جمعہ 25 دسمبر 2015 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء) جشن عید میلاد البنیٰ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی انتہائی عقیدت واحترام سے منا یا گیا۔ لاکھوں فرزندان توحید نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بارگاہ ر ب العزت میں خاتم النبین سید المرسلین آقا ئے دوجہاں کے صدقے ملک کی سلامتی ، ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں جبکہ سرکاری طو رپر دن کاآغاز صوبائی دالحکومت میں 21توپوں کی سلامی سے ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرشہر کی گلیوں ، کوچوں ، بازاروں، سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں اورمارکیٹوں کوبرقی قمقموں سے سجایا گیا ، تما مساجد میں خصوصی محافل میلاد کے علاوہ حضور کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی گئی اور آقائیدوجہاں کے حضورنذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔ نعت خوانوں اور قوالوں نے بھی سلام عقیدت پیش کیا۔ شہر میں جشن میلاد البنیٰ کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی گئیں ۔ عید میلاد البنیٰکا مرکزی جلوس بعد نماز ظہرجامع مسجدکشمیری ساھو اندرون اکبر گیٹ سے نکلا گیا اورقدیمی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حضرت داتا گنج بخش پر قیام پذیر ہوا

متعلقہ عنوان :