کراچی میں وی آئی پی پروٹول کی نذر ہونیوالی بسمہ کے واقعہ نے قوم کو سانحہ پشاور کی طرح متحد کر دیا ہے ،عوام وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے،عمران خان ،خیبر پختونخوا میں آج کے بعد وی آئی پرٹوکول نظام ختم کر دیں گے، وزیراعظم بھی آئے گا تو ٹریفک بند نہیں کی جائے گی ،کسی کو اگر اپنی جان کا اتنا ہی خوف ہے تو وہ گھر بیٹھ جائے ، لودھراں میں جیت پر جہانگیر ترین اور عوام کو مبارک آباد پیش کرتا ہوں عوام نے ن لیگ سے نہیں وفاق اور پنجاب حکومت سے مقابلہ کیا ، لودھراں الیکشن میں ن لیگ کو 40ہزار سے شکست نے بلدیاتی انتخابا ت میں دھاندلی کا پول کھول دیا ہے، ن لیگ اگر پنجاب میں اتنی ہی مضبوط ہے تو اتنی زیادی لیڈ سے کیسے ہاری ہے ، لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 25 دسمبر 2015 09:09

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کراچی میں وی آئی پی پروٹول کی نذر ہونے والی بسمہ کے واقعہ نے پوری قوم کو سانحہ آرمی پبلک سکول کی طرح متحد کر دیا ہے ،اب عوام وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے ، خیبر پختونخوا میں آج کے بعد وی آئی پرٹوکول نظام ختم کر دیں گے اور اگر وزیراعظم بھی آئے گا تو ٹریفک بند نہیں کی جائے گی کسی کو اگر اپنی جان کا اتنا ہی خوف ہے تو وہ گھر بیٹھ جائے ، لودھراں میں جیت پر جہانگیر ترین اور عوام کو مبارک آباد پیش کرتا ہوں عوام نے ن لیگ سے نہیں وفاق اور پنجاب حکومت سے مقابلہ کیا ، لودھراں الیکشن میں ن لیگ کو 40ہزار سے شکست نے بلدیاتی انتخابا ت میں دھاندلی کا پول کھول دیا ہے ، ن لیگ اگر پنجاب میں اتنی ہی مضبوط ہے تو اتنی زیادی لیڈ سے کیسے ہاری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا عمران خان نے کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کے پٹواریوں نے دھاندلی کرائی اور ضمنی الیکشن فوج نے کرائے اس لیے دھاندلی نہیں ہوئی ،لودھراں الیکشن نے تحریک انصاف کے موقف کو درست ثابت کیا ہے ،لودھراں کی عوام نے حق اور سچ کے لیے پنجاب اور وفاقی حکومت کا مقابلہ کیا جس پر مبارکباد پیش کرتاہوں اور یقین دلاتا ہوں کے میاں نواز شریف نے جووعدہ الیکش سے قبل کیا تھا وہ پورا کروائیں گے پورا کروانے تک انکا پیچھا نہیں چھوڑیں گے میان نواز شریف سے ڈھائی ارب لودھراں کی عوام کو لے کے دیں گے ،ا نہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ چار جماعتوں سے ہے یہ سارے نظام کی تبدیلی کے راستے کی رکاوٹ ہیں ، عمران خان نے کہا مولانا فضل الرحمان ،نواز شریف ، زارداری ، تحریک انصاف کیخلاف اس لیے متعد نہیں کہ وہ دوست ہیں یا انکے نظریات ایک ہیں بلکہ یہ سب اس لیے ایک ہیں کہ یہ نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے موجودہ کرپٹ نظام میں انکے مفادات ایک ہیں ،عمران خان نے کہا کہ موجودہ نظام دھاندلہ زدہ ہے یہاں ارکین اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر پیسے بناتے ہیں اور پھر انہیں پیسوں سے اگلے الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارتے ہیں عوام کی لوٹی ہوئی رقم کو نادرا اور الیکشن کمیشن کو رشوت کے طور پر دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لیے جد وجہد جاری رکھیں گے عوام مایوس نہ ہوں جد و جہد میں نشین فراز آتے رہتے ہیں لیکن ہم تھکیں گے نہیں بلکہ جہاد جاری رکھیں گے ، عمران خان نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں عدل و انصاف قائم ہو جس میں عوام کو انکے حقوق گھر کی دلعیز پر ملتے ہوں ،عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر بہت زمہ داریاں ہیں لیکن سن لیں 30کو علیم خان کے کیس کی سماعت ہے اگر ٹربیونل میں بھیجا گیا تو ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے ، عمران خان نے کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کی نذر ہونے والے بچی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعہ کے بعد آرمی پبلک سکول کے سانحہ کی طرح ساری قوم متحد ہو گئی ہے اور قوم دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتی ،عمران خان نے کہا اسلام آباد جاتے ہی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کروں گا اور خبیر پختونخوا میں وی آئی پی کلچر کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کریں گے آج کے بعد خیبر پختونخوا میں کسی کو پروٹول نہیں دیا جائے گا وزیراعظم بھی آیا تو روڈ نہیں بند کریں گے عمران خان نے کہا کہ جس کو جان عزیز ہے اور موت کا خوف ہے تو وہ سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جائے ۔