اسحاق ڈار کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت،پاکستانی معیشت کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اہم کردار ہے، گیس کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندوں سے گفتگو

جمعرات 24 دسمبر 2015 10:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس فراہمی فوراً یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل خاقان عباسی اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اہم کردار ہے اور گیس کی فراہمی حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹیکسٹائل برآمدات کو بڑھانے کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور متعلقہ حکام کو اس معاملے میں فوری اقدامت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل پیداوار کو بڑھانے کیلئے گیس مہیا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کیلئے ٹیکسٹائل اہم کردار ہے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کو متعلقہ حکام فوری ٹیکسٹائل شعبے کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل برآمدات پاکستان کی بیرونی آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہے اور حکومت اس شعبے کو ہر ممکن سہولت دے گی ۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں نے وفاقی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں اور ٹیکسٹائل برآمدات سے ملکی معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :