کراچی،وفاق نے رینجرز اخراجات بارے تفصیلات حکومت سندھ کو ارسال کردیں ،وفاقی وزرات خزانہ نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ سندھ کو جوتفصیلات ارسال کر دیں

جمعرات 24 دسمبر 2015 10:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے رینجرز کے اخراجات کے بارے میں تفصیلات حکومت سندھ کو ارسال کردی ہیں بدھ کی شام وفاقی وزرات خزانہ نے چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری خزانہ سندھ کو جوتفصیلات ارسال کی ہیں اس کے مطابق وفاقی حکومت نے رینجرز کے اخراجات کے بارے میں طے شدہ فارمولا کے تحت بجٹ جاری کیا جو این ایف سی ایوارڈ کی رقم کے ساتھ جاری کیا گیا وفاقی حکومت نے بتایا ہے کہ 2013-14 ء میں پاکستان رینجرز کے لیے 7 ارب 60 کروڑ روپے بھیجے گئے 2014-15 ء میں رینجرز کے اخراجات کے لیے 8 ارب 50 کروڑ جاری کیے گئے اس طرح رواں مالی سال 2015-16 ء میں وفاقی حکومت نے رینجرز کے لیے 9 ارب روپے جاری کردیے ہیں جبکہ حکومت سندھ نے 2013-14 ء میں رینجرزپر 2 ارب 20 کروڑ خرچ کیے 2014-15 ء میں رینجرز پر 2 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کیے اور رواں مالی سال رینجرز پر 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے ہیں اس طرح رینجرز پر آنے والے اخراجات کا حکومت سندھ 30 فیصد جبکہ 70 فیصد وفاقی حکومت برداشت کررہی ہے اس لیے وفاقی حکومت نے رینجرز کی مدت میں 60 روز کا خودہی اضافہ کردیا ہے کیونکہ رینجرز پر زیادہ خرچہ وفاقی حکومت کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :