وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم کو یکم جنوری سے گیس مہنگی کرنے سے روک دیا، گیس اب یکم جون سے مہنگی کی جائیگی،وزارت پیٹرولیم نے یکم جنوری سے گیس 38 فیصد مہنگی کرنے کافیصلہ کیا تھا

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پیٹرولیم کو یکم جنوری سے گیس مہنگی کرنے سے روک دیا گیس اب یکم جون سے مہنگی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے یکم جنوری سے 38 فیصد گیس مہنگی کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نے وزارت کو گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنے سے روک دیا ہے۔ حکام کے مطابق موسم سرما کے دوران گھروں میں گیس نہیں آئی اور نرخوں میں اضافے سے عوام مزید مشتعل ہوں گے اس لئے اضافے کا فیصلہ موخر کیا گیا ہے اور اب گیس یکم جون سے مہنگی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :