فاٹایوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کی شرکت امن دشمنوں کی شکست ہے،جنرل راحیل،ضرب عضب کی صورت میں کامیابیوں کاسفرجاری ہے،پائیدارامن کیلئے آپریشن پورے ملک میں جاری رہے گا،تقریب سے خطاب

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ فاٹایوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کی شرکت قابل ستائش اورامن دشمنوں کی شکست ہے ،ضرب عضب کی صورت میں کامیابیوں کاسفرجاری ہے اورپائیدارامن کے لئے آپریشن پورے ملک میں جاری رہے گا۔آرمی چیف نے بدھ کے روزپشاورکے قیوم سٹیڈیم میں فاٹایوٹھ فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج میں فاٹاکے غیورباصلاحیت اورپراعتمادنوجوانوں میں موجودہوں،اسٹیڈیم میں نوجوانوں کی موجودگی قابل ستائش ہے جوکہ امن دشمنوں کی شکست ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قوم ایک عرصے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے ،آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کوپوری قوم کی حمایت حاصل ہے ،اللہ کاشکرہے کہ اس آپریشن کے باعث امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،آپریشن ضرب عضب کی صورتحال میں کامیابیوں کاسفرجاری ہے اورہم استحکام پاکستان کے سفرپرگامزن ہیں ،ملک میں قیام امن کے لئے آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں جاری رہے گااورپائیدارامن کے لئے یہ سفرقبائلی علاقوں اورملک کے دیگرحصوں میں جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی کامیابی پاک فوج ،قبائلی بھائیوں اورقوم کی قربانی کی بدولت ہے ۔میں یقین دلاتاہوں کہ افواج پاکستان کبھی مایوس نہیں کریں گی اورہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی آرمی چیف نے فاٹامیں سپورٹس کمپلیکس اورکرکٹ سٹیڈیم کی تعمیرکابھی اعلان کیا

متعلقہ عنوان :