کراچی ،حکو مت سند ھ کی پا ک چا ئنا اقتصا دی راہداری منصو بہ پر2 ہزار پو لیس اہلکار کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری ،آ ئی جی سندھ پو لیس غلا م حیدر جما لی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

منگل 22 دسمبر 2015 09:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء) حکو مت سند ھ نے پا ک چا ئنا اقتصا دی راہداری منصو بہ پر2000پو لیس اہلکا ر کنٹریکٹ پر تعینا ت کر نے کی با ضا بطہ طو رپر منظو ری دے دی ہے جس کے بعد پیر کے روز آ ئی جی سندھ پو لیس غلا م حیدر جما لی کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ2ہزار پو لیس اہلکا ر فوری طو رپر بھر تی کر کے پا ک چا ئنا اقتصا دی را ہداری پر کام کر نے وا لے چینی انجینئر ز کی سیکو رٹی پر تعینا ت کیے جائیں گے اجلاس میں آ ئی جی سندھ پو لیس کو بتا یا گیا کہ سندھ کے111تر قیا تی منصو بوں پر چینی انجینئرز کا م کر ر ہے ہیں جس میں1500سے زا ئد چینی انجینئر ہیں جس کی سیکو رٹی صو بائی حکو مت کے پا س ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ2ہزار ر یٹا ئرڈ فو جی اہلکا ر کنٹر یکٹ پر بھر تی کر کے چینی ما ہر ین تعمیرا ت کی سیکو رٹی کے لئے تعینا ت کر د یے جا ئیں گے اجلاس میں اس مقصد کیلئے ایک ما نیٹر نگ سیل بھی قا ئم کر نے کا فیصلہ کیا گیا جو چینی انجینئرز کے سا تھ را بطے میں ر ہے گا

متعلقہ عنوان :