پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے تک کمی کا امکان، سمری وزیراعظم کو ارسال

منگل 22 دسمبر 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے تک کمی کیے جانے کا امکان ہے ،سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ۔ذرائع کے مطابقعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد مقامی منڈی میں ہی اس کا اثر دیکھنے میں آرہا ہے اور یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے کی کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 70 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 60 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے اور ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کی تجویز دی ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 34 ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح ہے ۔

متعلقہ عنوان :