سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 200ارب سے زائد مالیت کے متعدد منصوبوں کی منظوری ، 4ارب 50کروڑ کی لاگت سے 90ایکڑ اراضی پر محیط جدید سہولیات سے آراستہ جیل کی تعمیر کی منظوری، فاٹا یونیورسٹی منصوبے کیلئے ایک ارب 48کروڑ روپے کی بھی اصولی منظوری دی گئی ، بہادر شاہ میں90ارب کا ایل این جی منصوبہ،بلوکی میں 88ارب روپے کا ایل این جی منصوبہ اور پنجاب اکنامک اپرچیونٹیز پروگرام منصوبہ ایکنک کو بھجوانے کی سفارش

منگل 22 دسمبر 2015 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) نے 200ارب روپے سے زائد مالیت کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق منصوبوں میں 2ارب 87کروڑ روپے کا بھٹائی رینجرزکراچی کیلئے نظر ثانی شدہ رہائشی منصوبہ، وفاقی دارلحکومت میں 4ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے 90ایکڑ اراضی پر محیط جدید سہولیات سے آراستہ اسلام آباد ماڈل جیل تعمیر کرنے کا منصوبہ، اسلام آباد سیف سٹی کا نظرثانی کامنصوبہ اور فاٹا یونیورسٹی منصوبے کیلئے ایک ارب 48کروڑ روپے کی اصولی منظوری دے دی گئی جبکہ بہادر شاہ میں90ارب کا ایل این جی منصوبہ،بلوکی میں 88ارب روپے کا ایل این جی منصوبہ اوراس کے علاوہ پنجاب اکنامک اپرچیونٹیز پروگرام منصوبہ ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا،اس موقع پر اجلاس میں 4ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے 90ایکڑ اراضی پر محیط جدید سہولیات سے آراستہ جیل تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ،جیل میں 2ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی ،مرد خواتین اور بچوں کیلئے الگ الگ بیرک بنائے جائیں گے یہ جیل دارالحکومت کے سیکٹرH-16میں تعمیر کی جائے گی جس کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے سے 90ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے جیل کی تعمیر پر 4ارب 50کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ اگلے دو سالوں میں مکمل کیا جائے گا اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی نے بھٹائی میں رینجرز کے لیے رہائشی سہولیات کے منصوبہ کی 2 ارب 87 کروڑ روپے میں منظوری دے منصوبے کے تحت کراچی میں رینجرز کیلئے فیملی کواٹرز ،بیرکس ،ونگز اور میس تعمیر کئے جائیں گے اور یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا۔

،بیرکس کی تعمیر پر 62 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے اسی طرح ہیڈکوارٹر کیلئے آفس بلاک اورچار ونگز کی تعمیر کرنے پر 7 کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت آئیگی اس کے علاوہ بہادر شاہ میں90ارب کا 1000سے 1200میگاواٹ کا ایل این جی منصوبہ،بلوکی میں 88ارب روپے کا ایک ہزار سے 12سو میگا واٹ کا ایل این جی منصوبہ او رپنجاب کلچرل ہیرٹیج اینڈ اکنامک گروتھ کا 5ارب 88کروڑ کا منصوبہ ،8ارب مالیت کا پنجاب اکنامک مواقع پروگرام منصوبہ ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کردی۔

متعلقہ عنوان :