ممتاز حسین قادری نے صدر مملکت کو رحم کی اپیل بھجوا دی

پیر 21 دسمبر 2015 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز حسین قادری نے صدر مملکت کو رحم کی اپیل بھجوا دی ہے جبکہ شرعی فیصلے کے حصول کے لئے وفاقی شرعی عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ان لائن کو بتایا ہے کہ ممتاز قادری نے سپریم کورٹ کی جانب سے نظرثانی کی درخواست خارج کئے جانے کے معاملے پر اب صدر مملکت کو رحم کی اپیل بھجوا دی ہے۔ دوسری جانب جسٹس (ر) نذیر اختر نے وفاقی شرعی عدالت سے حد اور قصاص کے معاملے پر رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ چند روز میں درخواست دائر کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :